ریاسی//ڈیرہ بابا بندہ بہادر میں تین روزہ بیساکھی کا تواریخی میلہ دوسرے دن میں داخل ہوا۔ ڈیرہ بابا بندہ بہادر بیراگی میں سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ضلع انتظامیہ نے میلہ منعقد کرنے کے لئے بہتریں انتظامات کئے تھے۔عقیدت مندوں کے سہولیت کے لئے پانی وبجلی کا مناسب انتظام کیا گیا تھا ۔اسکے علاوہ فسٹ ایڈ،بجلی کی بغیر خلل سپلائی ،ٹرانسپورٹ کا خاطر خواہ انتظام بھی کیا گیا تھا ۔