چھاترو// بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 127 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے بجا پور ضلع میں آیوشمان بھارت اسکیم کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب کو دور دراز علاقوں میں آنگن واڑی مراکز پر براہ راست نشر کرنے کے لئے انتظامات کئے گئے تھے اس موقع پر ضلع کشتواڑ کے بلاک اندروال کے رشی پورہ چھاترو میں قائم آنگن واڑی مرکز پر وزیراعظم کی براہ راست تقریر کو عوام تک پہنچانے کیلئے ٹیلی ویژن پر براہ راست نشریات کے ذریعے لوگوں نے وزیراعظم کی تقریر سنی اس موقع پر آنگن واڑی ورکرروں ہیلپروں کے علاوہ عام لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر بلاک ڈولپمنٹ آفیسر بلاک اندروال ڈاکٹر صبح احمد شاد موجود تھے انہوں نے اس موقع پر وزیر اعظم کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اسکیم کی عملی آوری سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں عوام کو صحت کے متعلق مختلف قسم کی مشکلات سے نجات حاصل ہوگی وہیں اس اسکیم کی عملی آوری سے صحت مند ہندوستان کی ضمانت حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ غریب اور مجبور لوگوں کو علاج و معالجہ میں جن مشکلات کا سامنا تھا لیکن اب ہر کسی کا بہترین علاج ممکن ہو رہا ہے اس موقع پر کئی سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین بھی موجود تھے ۔