تھنہ منڈی // سپریم کورٹ کی ہدایت پرتھنہ منڈی میں بھی قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا جس میں 140 سے زائد مقدمات کانپٹارا ہوا۔ احاطہ منصف کورٹ تھنہ منڈی میں قومی لوک عدالت کااہتمام کیاگیا جسکی صدارت چیئرمین تحصیل لیگل سروس کمیٹی و منصف تھنہ منڈی راجہ منظور احمد خان نے کی۔ لوک عدالت میں ایڈووکیٹ ظہور احمد بھٹی، ایڈووکیٹ ساجد قیوم شال اور ایڈووکیٹ نوید انجم شال کے علاوہ معززین بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر چیئرمین موصوف نے کہاکہ تنازعہ سے تصفیہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوک عدالت سپریم کورٹ کی ہدایات پر منعقد کی گئی ہے جس کا مقصد لوگوں کے مسائل افہام و تفہیم سے حل کرناہے ۔اس دوران فوجداری، دیوانی اور ٹریفک سے جڑے 150 سے زائد مقدمات کا نپٹارا کیا گیا۔تھنہ منڈی کے لوگوںنے لوک عدالت منعقد کرنے پر سراہنا کی اور اسے مسائل حل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ قرار دیا۔