راجوری //درہال الیکشن کمیٹی کی طرف سے چکاجام ہڑتال کام پر گذشتہ روز پورے درہال میں سرکاری دفاتر مقفل رہے جبکہ تجارتی مراکز سمیت گاڑیوں کی آمدوفت بھی مکمل معطل رہی ۔ تفصیلات کے مطابق ریاستی سرکار نے حال ہی میں کچھ جگہوں پر ڈگری کالجوں کے قیام کو منظوری دی تھی جس کے بعد درہال میں ہڑتال کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جو ڈپٹی کمشنرراجوری کی یقین دہانی پر معطل اسلئے کیا گیا تھا کہ ریاستی سرکار جلد ہی نئے ڈگری کالجوں کے قیام کو منظور ی دے گی جس میں درہال سرفہرست ہوگا ۔ لیکن درہال کی عوام کو کہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ ریاستی سرکار کے پاس درہال تحصیل کے لئے ڈگری کالج کے قیام کولیکر کوئی پروپوزل نہیں ہے جس کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی درہال ایکشن کمیٹی نے درہال چکاجام ہڑتال کام دے دی ۔ درہال بس اسٹینڈ میں طلباء سمیت تاجر برادری سے وابستہ لوگوں اور سیاسی سماجی تنظیموں نے جمع ہوکر ریاستی رکار کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درہال تحصیل ریاستی سرکار کے قیام سے لیکر آج تک درہال میں ڈگری کالج کے قیام کو لیکر مطالبہ کررہی ہے تاہم ریاستی سرکار نے ہر بار درہال تحصیل کے لوگوں کو نظر اندازکرتے ہوئے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ ریاستی سرکار درہال عوام کولیکر غیرسنجیدہ ہے اور درہال میں ڈگری کالج سے لیکر دیگر کسی تعمیراتی کام کے لئے قدامات اٹھانے میں غیر سنجیدہ ہے ۔ درہال الیکشن کمیٹی کنونیئر ایڈوکیٹ زاہد سرفراز ، خطیب جامع مسجد حافظ محمد سعید ، چودھری لیاقت علی اور اقبال ملک نے بتایا کہ ریاستی سرکار کو چاہئے کہ وہ ہٹ دھرمی ترک کرتے ہوئے عوام کی دیرینہ مانگ کو پورا کرے تاکہ درہال کے ہزاروں طلباء کو انصاف مل سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر شعبہ میں درہال تحصیل نظر اندازکی جاتی رہی ہے لیکن ڈگری کالج درہال کی عوام کا بنیادی حق ہے جس کے لئے ہر محاذ کے لئے عوام تیار ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عوام درہال کسی بھی حد تک ڈگری کالج کے مطالبے کو لیکر جاسکتی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر ریاستی سرکار درہال میں ڈگری کالج کو منظوری نہیں دے گی تو احتجاج جاری رکھا جائے گا ۔