رام بن //اگرچہ آجکل محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے 29واں روڈ سیفی ہفتہ منایا جا رہا ہے اور جگہ جگہ سیمناراور تقریبات منعقد کی جارہی ہیں تاہم ضلع میں پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان طلاب سے اپنی من مرضی سے کرایہ وصول کرتے ہیں۔طلاب نے بدھ کے روز اسکے خلاف بطور احتجاج ضلع ایڈمنسٹریٹر کمپلیکس اور اے آر ٹی او آفس کو جانے والی سڑک پر دھرنا دیا ۔احتجاجی طلاب اے آر ٹی او ،ٹریفک پولیس کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے۔طلاب کا مبینہ الزام تھا کہ سرکار کے طلاب کو 50فیصدی رعایت فراہم کرنے کے احکامات کے باوجود قصبہ کے مختلف روٹوں پر ڈرائیوروں خصوصاً میجک آٹو ڈرائیوروں کی جانب سے پریشان کیا جا رہا ہے اور ان سے پورا کرایہ وصول کیا جا تا ہے۔ان کا یہ بھی الزام ہے کہ آٹو ڈرائیوروں نے کرایہ اپنی مرضی کے حساب سے مقرر کیا ہے اور بار ہا یقین دہانیوں کے باوجود متعلقہ حُکام انکی شکایات کا ازالہ کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ احتجاجی طلاب نے ٹرانسپورٹ کمشنر سے ان خاطی آٹو ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرنے اور انہیں کرایہ کی فہرست اپنے آٹوز میں چسپاںکرنےکی اپیل کی ہے ۔