بٹوت//بٹوت سٹی فاریسٹ میںگذشتہ رات رونماہوئے ایک المناک واقعہ میں بلاک بٹوت کی پنچایت رکھ جڑوگ کے گاﺅں تمتالی کے رہائشی28سالہ نوجوان راکیش کمار ولد رتن لعل عرف ببلو نے اپنے گلے میں پھندا لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔لواحقین کے مطابق مرحوم 2004سے محکمہ صحت عامہ ڈویژن رام بن ایریا بٹوت میں بطورڈیلی ویجرکام کرتا آرہا تھااوروہ سخت مالی مسائل سے دوچار تھا، ایسے حالات کے چلتے مقروض بھی ہوگیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے پولیس تھانہ بٹوت میں دفعہ 174آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے نعش کو اپنی تحویل میں لینے کے بعدپوسٹ مارٹم کراکے نعش آخری رسومات کے لئے لواحقین کے سپرد کر دی ہے۔