کشتواڑ//چنار پاﺅر ورکرس یونین کے بینر تلے ضلع کے بیروزگار نوجوانوں نے اپنے مطالبات اُجا گر کئے۔ قصبہ کے پریڈ گراﺅنڈ میں یہ بیرو گار نوجوان اکٹھا ہوئے اور مقامی نوجوانوں کو پکل ڈول ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ میں روز گار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔مقررین نے حُکام پر زور دیا کہ وہ ان بیرروز گار نوجوانوں کے مطالبات کو تسلیم کرے۔انہوں نے نو جوانوں کو پکل ڈول ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ میں80 فیصد روز گار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور تنبیہ کیا کہ اگر انہیں روز گار فراہم نہیں کیا گیا تو انکے پاس احتجاج کا راستہ اپنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔چنار پاﺅر پروجیکٹ کے صدر جوگیندر بھنڈاری نے اس موقعہ پر کہا کہ اگر افکان انفراسٹریکچر لمیٹڈ نے پکل ڈول ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ میںٹرانسفر کی بنیادوں پر تعیناتی کے عمل کو نہیں روکا رتو وہ سڑکوں پر آنے کو مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونین مذکورہ پروجیکٹ کے لئے افرادی قوت باہر سے لانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔اجلاس میں رنکو سین ، انیل شرما ، غلام حسن گنائی، رنجیت شرما ، شنکر سروپ وزیر، اجے شرما ،محمد اشرف گنائی، سردار ست پال سنگھ، حفیظ مٹو، سنجے بھگت، طارق پتری، جعفر بٹ، فاروق لون،راجن شان، سرجیت بڑھیال وغیرہ موجود تھے۔