بھدرواہ//ضلع کے چنگا علاقہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ہفتہ کے روز ایک دو منزلہ مکان خاکسترہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق گندو سے 12کلو میٹر کی دوری پر چنگا میں واقع دو منزلہ مکان شارٹ سرکٹ کی وجہ سے خاکستر ہوا ہے۔خوش قسمتی کی وجہ سے مکین معجزاتی طور سے بچ نکلے۔ مکان شاہنواز احمد ولد مرحوم رحمت اللہ راتھرکا بتایا جاتا ہے۔مقامی لوگوں ،پولیس اور سول انتظامیہ نے آگ بجھانے میں میں جان کی بازی لگائی۔اسی ڈی ایم گندو دلمیر چودھری نے کہا کہ جونہی انتظامیہ کو اسکی اطلاع ملی تو فوری طور سے گندو سے ایک پولیس پارٹی کو روانہ کیا،جنھوںنے فائر بریگیڈ کے ہمراہ آگ بجھانے کا کام انجام دیا ۔انہوں نے کہا کہ ریوینو اہلکاروں کی ایک ٹیم کو جائے موقعہ پر نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے بھیجا گیا ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کیا ہے۔