منجاکوٹ//منجاکوٹ میں کالج کی مانگ پرتیسرے رو زبھی احتجاجی دھرنادیاگیا ۔ اس دوران نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈروسابق ایم ایل اے راجوری اسلم خان نے بھی دھرنے میں شمولیت کی ۔دھرنے میں سبھی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ارکان موجو دتھے ۔انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج ، اے ڈی سی پوسٹ اور دیگر جائز مطالبات پورے ہونے تک وہ ہڑتال جاری رکھیںگے ۔ اس دوران سکولی طلباء بھی بڑی تعداد میں دھرنے میں شامل ہوئے ۔ ان کاکہناتھاکہ انہیں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں سخت مشکلات کاسامناہے اور حکومت ہر ایک علاقے میں کالجوں کے قیام کو منظوری دے رہی ہے لیکن منجاکوٹ کو نظرانداز کیاجارہاہے ۔ اپنے خطاب میںاسلم خان نے کہاکہ موجودہ حکومت کو منجاکوٹ میں کالج کا قیام عمل میں لاناچاہئے کیونکہ یہ ایسا علاقہ ہے جودور دراز تک پھیلاہوا اور سرحد پر واقع ہے ۔انہوںنے کہاکہ راجوری پونچھ کے مسائل حل کئے جائیں اور لوگوں کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں ۔