رام بن//تعمیرات کے وزیر نعیم اختر نے بانہال اور کھڑی کا دورہ کیا اور ایک عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر پی ڈی پی کے نائب صدر سرتاج مدنی،ایم ایل سی فردوس ٹاک اور لوگوں کی بھاری تعداد موجود تھی۔وزیر نے کہا کہ حکومت ریاست کے ہر کونے میں ترقی کی وعدہ بند ہے۔سرکار نے پہلے ہی عوام کی بہتری کیلئے مختلف سکیموں اور پروجیکٹوں پر کام شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں میگا پروجیکٹوں پر کام جاری ہے جو مقامی لوگوں کو روزگار اور علاقے کی ترقی کے علاوہ ضلع میں قدرتی وسائل جیسے چناب دریا ،نالے ،پانی کے وسائل اور جنگلات کے طور اہم رول ہے ،ہمیں انہیں نئی پیڑھی کیلئے بچا کر رکھنا ہو گا۔وزیر نے کہا کہ عوام کو اپنے گائوں کو جدید طرز کے طور سے بنانے کیلئے رائے قائم کرنی چاہے۔اس کام کیلئے وزیر نے ہر قسم کی امداد کا اعلان کیا۔اس سے قبل وزیر نے ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حسین گنائی کے ہمراہ جواہر ٹنل کا معائینہ کیا اور ٹنل کی دیکھ بھال اور حفاظت کیلئے اہلکاروں کو ضروری ہدایات دیں۔انہوںنے مختلف سڑکوں اور دیگر پروجیکٹوں کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ ایجنسیوں کو کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔انہوں نے بانہال ،بنکوٹ اور کھڑی میں عوام اور پارٹی ورکروں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔انہوں نے موقعہ پر ہی متعلقہ محکموں کو لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایات دیں۔