بانہال // شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں کوئی نامعلوم لٹیرا ایک دیہاتی سے اے ٹی ایم کارڈ بدلنے کے بعداس کے بنک کھاتے سے پچیس ہزارروپئے کی رقم نکالنے کے بعد فرار ہوگیا۔ تاہم رقم نکالنے کا مسیج موصول ہونے کے بعد اس کارڈ کو بنک حکام سے بند کرایا گیا۔ یہ واقعہ بدھ کے روز قصبہ بانہال کے ناگبل علاقے میں حال میں میں قائم کئے گئے اے ٹی ایم بوتھ میں اسو قت پیش آیا جب بانہال کے کھڑی علاقے سے تعلق رکھنے والے جاوید احمد ولد عطا محمد نے اپنے اے ٹی ایم کاڑد سے رقم نکالنے کیلئے معمول کی طرح وہاں موجود نامعلوم لٹیرے کی مدد طلب کی اور بدلے میں اس نے مدد کرنے کے بعد اے ٹی ایم کے کارڈ کو بدل دیا اور جاوید احمد کے ہاتھ میں سٹیٹ بنک کے بجائے جموں کشمیر بنک کا کارڈ تھما یا جس پر دھنیش سنگھ کا نام لکھا ہوا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ بنک سے رقم نکالنے کے بعد جاوید کے موبائل فون پر پچیس ہزار روپئے کی رقم نکلنے کے کئی مسیج موصول ہوئے اور کاڑد چیک کرنے کے بعد اسے معلوم ہوا کہ اس کا اے ٹی ایم کارڈ بدل کر وہاں موجود شخص نے اسے جموں وکشمیر بنک کا کارڈ تھمایا ہے اور اس کارڈ پر دھنیش سنگھ کانام لکھا ہے۔ اس کے بعد جاویداحمد نے فوری طور پرمتعلقہ بنک سے دھوکہ دہی کے اس معاملے سے آگاہ کیا اورپچیس ہزار روپئے کی رقم لوٹنے کے بعد چرائے گئے سٹیٹ بنک کے کاڑد کو بنک حکام سے بلاک کرایا گیا ۔ پولیس نے ضابطہ کی کاروائی شروع کی ہے اور سی سی ٹی فوٹیج کو چیک کرکے لٹیرے کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی ضلع رام بن اور دیگر علاقوں میں ایسی کئی وارداتیں پیش آئی ہیں جہاں لٹیرے مدد کے بدلے کاڑڈ بدل کر نو دو گیارہ ہوئے ہیں اور اس گروہ کو ابھی تک قابو کرنے پولیس اور دیگر خفیہ اداروں کو کو کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔