ریاسی //پریس کلب ریاسی کی جانب سے ڈاک بنگلہ میں عالمی یوم صحا فت کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں مقررین نے موجودہ دور میں پریس کے رول پر روشنی ڈالی ۔تقریب منعقد کرنے کا مقصد ایک ایسی کاروائی سے نوجوانوں کو پریس کے رول کی جانکاری فراہم کرنا تھا ۔پریس ہمیں ملک اور اپنے ارد و گرد میں رونما ہوئے واقعات سے واقف کرتا ہے۔ اس موقعہ پر مقررین نے میڈیا اہلاکروں کو خراج عقیدت ادا کیا جنھوں نے پریس کی کامیابی کے لئے انتھک کام کیا ہے اور شرکا کو صلاح دی کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی آزادی کے لئے نظم و ضبط اور عدم تشدُد کا راستہ اپنائیں۔ تقریب میں شرکت کرنے والے ذرائع ابلاغ کے صحافیوں میںدیویندر شرما ،وکاس برو، کرندیپ سنگھ ،انچیت شرما ، نریندر بنا تھیہ،راجیش ڈوگرہ، ارجن مڈیال ،زاہد ملک اور سریندر شرما بھی شامل تھے۔