رام بن//سناسر میں گرام سوراجیہ ابھیان کے اختتام پر اجیوکا اور کوشل وکاس دیوس پروگرام میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے شرکت کی۔انہوں نے ایم ایل اے رام بن نیلم لنگہے کی طرف سے اپنے سی ڈی ایف فنڈ سے ایک ایمبولینس کی منظوری اور سناسر میں نئے طرز کے پبلک ہیلتھ سینٹر کے افتتاح اوربہتر اندراج کی بیداری کیلئے طلباء کی ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ایم ایل اے نیلم لنگہے،ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حسین گنائی اور ضلع انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے گرام سوراجیہ ابھیان جو وزیرا عظم نریندر مودی نے بھیم رائو امبیڈکر کے 125ویں جنم دن پر 14اپریل کو شروع کی تھی کے موقعہ پر عوام دربار منعقد کیا۔ڈاکٹر جتندر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم اور محنت کے کاموں کی تعریف کی جنہوں نے ملک میں 20ہزار ایسے گائوں کو گرام سواراجیہ ابھیان کے تحت ان کی معیشت کو بڑھانے کیلئے انقلابی تبدیلی لائی۔انہوں نے کہا کہ ترقی مسلسل عمل ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو ملک کو مضبوط بنانے کیلئے آگے آنے کیلئے کہا ۔انہوں نے رام بن ضلع میں خاص طور سے سناسر علاقہ میں اس ابھیان مہم کے حصول کو صد فیصد حاصل کرنے پر اطمنان کا اظہار کیا۔