ڈوڈہ//منشیات کے خلاف جاری مہم میں ڈوڈہ پولیس نے ہفتہ کے روز پریم نگر چوکی کی ایک پولیس پارٹی نے ناکہ کے دوران پریم نگر میں ایک شخص منظور احمد ولد محمدو وانی ساکنہ جورا کو پکڑ لیا اور اس کے قبضہ سے 300گرام چرس بر آمد کی۔اس سلسلہ میں ایک کیس FIR No. 31/2018 U/S 8/20 NDPS Act. پولیس سٹیشن ٹھاٹھری میں درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔منشیات کی بر آمدگی سب انسپکٹر برندیو سنگھ اور ایس ایچ او ٹھاٹھری انسپکٹر سنیل شرما نے کی۔