ڈوڈہ//محکمہ تعمیرات عامہ گندو ڈویژن کے سپر وائزر غلام نبی بٹ اور غلام مصطفٰی کو ان نوکری کی مدت پوری کرنے کے بعد نوکری سے سبکدوشی پر مبارک باد دی،ڈوڈہ سے آئے مہمانوں میں ضلع صدر لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن نیاز احمد راہی نے غلام نبی کو خوددار ایماندار قابل مخلص قرار دیا ۔ایگزیکٹو انجینئرگندو جگل کشور نے دونوں سبکدوش ہوئے ملازمین کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ورک سپر وائزر اسوسی ایشن گندو کے صدر محمد شفیع شیخ نے نیک دعائوں کا اظہار کر کے خوشحال زندگی گذارنے کی دعا کی ۔محمد ایوب نے غلام نبی اور غلام مصطفٰی کو نہایت شریف ایماندار اور خوش خلاق قرار دیا ۔الوداعی تقریب میں ڈوڈہ ،کشتواڑ سے آئے مہمانوں میں سے محمد حفیظ وانی صدرورک سپروائزر اسوسی ایشن ڈوڈہ،محمد اقبال قاضی نائب صدر جائینٹ ایکشن کمیٹی کشتواڑ محمد سلیم کے علاوہ متعدد ملازمین شامل تھے۔