بٹوت//مدرسہ انوارالقران بٹوت میں جلسہ دستار بندی کے موقع پر ریاست کے نامور علماء دین اسلام کی شمولیت مدرسہ ہذا سے رواں سال فارغ ہونے والے پانچ حفاظ کرام کی دستار بندی مولانا مفتی نذیر احمد قاسمی مہتم داراُلعلوم رحمیہ بانڈی پورہ کشمیر ، مولانا مفتی فیض الوحیدبٹھنڈی جموں اورریاستی امیر دعوت وتبلیغ حضرت مولاناپرویز احمد نے اپنے بابرکت ہاتھوں سے کی۔ اس مبارک موقع پرمدرسہ انوارالقران جلسہ دستار بندی میںآے قصبہ بٹوت وگرد نواح کے ہزاروںفرزندان ء اسلام سے اپنے روح پرور خطابات میںمذکورہ علماء دین بر حق اسلام نے ملت اسلامیہ کو موجودہ دور میں درپیش مسائل ومشکلات کے ازالے کے لئے امت مسلمہ کے آپسی اتحادکے ساتھ ساتھ عملی زندگی اختیار کرنے پر زور دیا۔مولانامفتی نذیر احمد قاسمی نے کہا کہ اسلامی مد ارس دین اسلام کے محافظ ہیں اور ان سے فارغ طلبہ دین اسلام کی سچی تعلیم کے روشن چراغ کی مانند ہیں۔ مولانامفتی فیض الوحید نے کہا کہ علم اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے اور اللہ تعالیٰ اپنی اس نعمت کو دینے کیلئے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اس کا انتخاب خود کر لیتاہے۔مولانا نے کہا اللہ نے قران پاک اپنی کتاب کی حفاظت کا ذمہ اپنے اوپرلیا ہے اور حفاظ کرام اللہ کے خالص منتخب بندے ہیں۔ مولانا پرویز احمد نے کہا کہ امت مسلمہ کودور حاضر میں در پیش مسائل و مشکلات کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے اللہ کے انبیاء ورسولوں کی بڑی سنت دعوت وتبلیغ کے مقدس کام کوترک کر دیا ہے لہذا ہماری بطور مسلمان اپنائی ہوئی رویش غفلت شعاری اور اپنے رب کی نافرمانی کی وجہ سے ہمارے مالک اللہ وتبارک تعالیٰ نے بھی ہم کو ہمارے حال پرچھوڑ دیا ہے۔ لہذا ان حالات ہماری بطور ملت اسلامیہ دنیا اور آخرات کی زندگی کی کامیابی وکامرانی کا انحصاراس کائنات کے مالک ہمارے رب اور اللہ کے آخری محبوب نبی حضرت محمدﷺ کی سچی فرمابرداری والی اختیار کردہ زندگی میں پوشیدہ ہے۔