ڈوڈہ //مالی سال2017-18 کی حصولیابیوں کا جائزہ لینے اور ضلع ترقیاتی بورڈ میں مالی سال 2018-19کے ضلع منصوبہ پر مباحثہ کرنے کے لئے،جو کہ 15مئی کو منعقد ہونے والی ہے،ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال کی قیادت میں ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس میں اے ڈی ڈی سی حنیف ملک، اے ڈی سی پون کمار، اے سی آر طارق حُسین نائیک ،سی پی او یوگیندر کٹوچ، ایس ڈی ایم ،محکمہ صحت عامہ،بجلی اور تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینئروںکے علاوہ ضلع کے سیکٹورل افسروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈی سے گذشتہ مال سال کے دروان مختلف محکموں کی جانب سے حاصل کی گئی کارکر دگی ، نئے منصوبوں کی جانکاری دی۔انہوں نے افسروں کو بر وقت مختلف پلان اور سکیمیں پیش کرنے کی ہدایت دی،تاکہ اسے مجوزہ بورڈ میٹنگ میں پیش کیا جا سکے۔اجلاس میں ڈی ڈی بی اجلاس خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کے دوران ڈی سی نے سابقہ بورڈ میٹنگ کے اے ٹی آر کا بھی جائزہ لیا گیا ۔