برسونہ کا وفد خالد نجیب سہروردی سے ملاقی
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//گورنمنٹ ہائی سکول برسونہ ضلع ڈوڈہ میں تدریسی عملہ کی عدم موجودگی کے باعث طلباء کو درپیش مشکلات کے خاتمہ کے لئے علاقہ برسونہ کے عوام کا وفد مشتاق احمد صدر حلقہ نیشنل کانفرنس برسونہ کی قیادت میں صدر ضلع جموں کشمیر نیشنل کانفرنس ڈوڈہ خالد نجیب سہروردی سے ملاقی ہوا اور اُن کو سکول میں تدریسی عملہ کی قلت سے غریب نادار طلباء کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے کے لئے اقدامات کی اپیل کی ۔ وفد نے بتایا کہ سکول میں محض چھ اُساتذہ تعینات ہیں جن میں ایک اُستاد دفتری کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے محض پانچ اُساتذہ تدریس کا کام کرتے ہیں اور اسکول میں زیر تعلیم غریب ، دہاڑی دار ، مزدور کسان طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کا مستقبل تاریک ہورہا ہے۔ وفد نے کہا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے محکمہ تعلیم و ضلع انتظامیہ و ممبران قانون سازیہ اور وزیروں کے پاس بھی اپنی فریاد لے کر گئے مگر کہیں سے بھی اُن کو راحت نہ ملی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سکول میں صدر مدرس کی آسامی بھی خالی ہے جس وجہ سے مزید نقصان ہورہا ہے اور اسکول میں تدریسی ماحول نہ ہونے سے زیر تعلیم بچے غلط صحبت و برائیوں کا شکار ہورہے ہیں۔ خالد نجیب سہروردی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ معاملہ اعلیٰ حُکام کے ساتھ اُٹھا کر سکول میں تدریسی عملہ کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔
کشتواڑ پالی ٹیکنک طلاب کے اعزاز میں الوداعیہ
کشتواڑ//گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج کشتواڑ میں فائنل سال کے طلاب کے لئے ایک شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ،جس میں فیکلٹی ممبران کے علاوہ طلاب نے جوش و خروش سے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز ہنسی مذاق ،گانے اور مزحیہ پروگرام ، رقص مقابلوں، کھیلوں سے کیا گیا ۔ پروگرام کا اختتام طلاب کو کئیر پر مبنی لیکچر سے کیا گیا ،جس میں تکنیکی تعلیم کی اہمیت بیان کی گئی ،فائنل سال کے طلاب نے ایسی پارٹی منعقد کرنے پر جونیئر طلاب کا شکریہ ادا کیا ۔انجینئر ارون بھنڈاری نے اپنے خطاب میںکہا کہ جہاں پر ہم نے طلاب کو سکھا یا ہے وہیں یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہم نے بھی بہت کُچھ سیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ کالج سے فارغ ہوئے طلاب یقینی طور سے ایک شاندار مستقبل سے کالج کا نام روشن کریںگے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ واری تھی کہ ہم نے بعض اوقات ان سے محبت کی اور انکی دیکھ ریکھ کی اور انہیں سخت محنت کے کام سونپے۔انہوں نے طلاب کو آگے دیکھ کر دنیا میں آگے بڑھنے کی صلاح دی اور انکو نیک خواہشات پیش کیں۔انہوں نے طلاب کو اپنے میں مظبوط ارادے کو قائم رکھنے کی صلاح دی۔ اس موقعہ پر انجینئر امت شرما ، انجینئردھیرج شان، انجینئر ہارون رشید، انجینئر سچن اوتم، انجینئروکاس شرما، انجینئر کرشما پریہار، انجینئرسعید روبیا، انجینئر شگون پریہار،سمن سین، راجیش سنگھ اور منیرا بیگم نے بھی خطاب کیا۔
سیاسی کارکنوں کی کانگریس میں شمولیت کا دعویٰ
بھلیسہ//متعدد سیاسی کارکنوں کی کانگریس میں شمولیت کا دعویٰ کرتے ہوئے ممبر اسمبلی اندروال نے کہا ہے کہ کانگریس جماعت عوام کی آواز ہے یہ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ عوام کی خواہشات کی نمائندگی کرتی رہے گی۔یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس دوران انہوں نے سی آر ایف اسکیم کے تحت بٹیاس تا جکیاس سڑک پر تارکول بچھانے کیلئے دس کروڑ روپئے کا اعلان کیا اس کے علاوہ موصوف نے کئی ترقیاتی کاموں کیلئے سی ڈی فنڈ سے رقم واگزار کی ۔کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں محمد عباس، محمد رمضان بٹ، جان محمد گنائی، دیو جان گنائی اور ان کے حمایتی شامل ہیں۔اس موقع پر مسرت حسین نائیک،فروز دین، لیاقت علی شیخ، عبدالمجید، یونس رشید ملک، ذاکر حسین، پرویزاحمد گنائی ، غلام محمدبٹ ، محمد اشرف بٹ ،غلام قادر نائیک، نثار احمد، فاروق احمد، ارشاد حسین وانی ،ضلع انتظامیہ کے کئی آفیسران موجود تھے۔سروڑی نے مرکز اور ریاست پر الزام عائد کیا کہ دونوں حکومتیں عوام کی امیدوں پر کھرا نہیں اتر سکی جس کی وجہ سے ریاست کے تینوں خطوں کی عوام تنہائی محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے پارٹی لیڈران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن مخالف عناصر جو سماج میں دراڑ پیدا کرتے ہیں ان کو جواب دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ریاست میں امن و سا لمیت برقرار رکھنے کی وعدہ بند ہے۔موصوف نے کہا کہ کانگریس جماعت کے پاس عوام کو مضبوط کرنے کی ایک تاریخ ہے ۔
یوتھ نیشنل کانفرنس کشتواڑ نے موٹر سائیکل ریلی نکالی
کشتواڑ//نیشنل کانفرنس یوتھ ونگ کی جانب سے قُدیا پُل سے چنگام تک ایک موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا ،جس میں پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔22کلو میٹر تک جانے والی اس ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے یوتھ لیڈران نے کہا کہ ریلی میں تمام طبقوں کی شرکت سے یہ بات یقینی ہوگئی ہے کہ لوگوں نے نیشنل کانفرنس کو تہیہ دل سے قبول کیا ہے اور عمر عبداللہ کی قیادت والی سابقہ سرکار کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا کہاس ریلی سے یقینی طور پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوگی،جس کا انعقاد حلقہ اندروال میں پہلی مرتبہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظیار کیا کہ آنے والے انتخابات میں حلقہ سے نیشنل کانفرنس کا اُمیدوار کامیاب ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حُکمرانی سے لوگ اب تنگ آچُکے ہیں۔ انہوں نے این سی کے صوبائی صدر دیویندر رانا ،سابقہ وزیر مملکت سجاد کچلو، کشتواڑ کے ضلع صدر تنویر احمدکچلو و دیگر پارٹی عہدہ داروں کا انہیں ایسی ریلی کا انعقاد کرنے کی ذمہ واری سونپنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔مقررین میں کے ریاستی یوتھ نائب صدر تنویر با بزادہ بھی شامل تھے۔
ضلع ہیلتھ سوسائٹی رام بن کے زیر اہتمام کیمپ
رام بن //ضلع ہیلتھ سوسائٹی راشٹریہ بال سواستھیہ کاریکرم کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول ڈولی گام میں جمعرات کے روز محکمہ تعلیم اور آئی سی ڈی ایس کے اشتراک سے ایک میگا ہیلتھ و سکریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ کا افتتاح ایم ایل اے بانہال وقار رسول نے ڈی سی رام بن طارق حُسین گنائی اور چیف میڈیکل افسر رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان کی موجودگی میں کیا ۔کیمپ کا مقصد طلبا اور عام لوگوں میں صحت سے متعلق مسائل کی جانکاری دینا تھا خصوصاً چھوٹے بچوں کو اور انکو آر بی ایس کے کے رہنما خطوط کے تحت فاسٹ ٹریک بنیادوں پر محالجہ مہہیا کرنا تھا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ایم ایل اے نے کہا محکمہ صحت کو چاہیے کہ وہ مریضوں کو احتیاطی طبی خدمات فراہم کرے،جو کہ اس پروگرام کا اولین مقصد ہے۔پروگرام کو اجا گر کرتے ہوئے انہوںنے متعلقین پر آر بی ایس کے پروگرام کو لاگو کرنے پر زور دیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اپنے خطاب میںمتعلقہ افسروں سے پروگرام کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے تعاون دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوںنے ایسا کیمپ منعقد کرنے کی ستائش کی۔کیمپ میں بانہال کے مُختلف سکولوں کے ایک ہزار سے زائد طلبا نے شرکت کی۔کیمپ کے دوران بچوں کا طبی معاینئہ کرنے کے علااوہ مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے۔کیمپ میں ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر اقبال بٹ، تحصیلدار بانہال شفیق الرحمان وانی، بی ڈی او، زیڈ ای او ، بی ایم او ،آر بی ایس کے ڈاکٹروں و ٹیم ، نیم طبی عملے کے علاوہ محکمہ تعلیم و دیگر محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
پکل ڈول بجلی پروجیکٹ میں لیبر سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ
کشتواڑ//قصبہ کے پریڈ گرائونڈ میں ضلع کے بیروز گار نوجوانوں کی ایک بھاری تعداد نے چنار پائور پروجیکٹس ورکرس یونین کے بینر تلے اکٹھا ہو ئے۔اس موقعہ پر شرکانے پکل ڈول آبی پروجیکٹ میں لیبر سپلائی سسٹم کوختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے افقان انفراسٹریکچر پرائیویٹ لمیٹڈ پر تمام افرادی قوت کو ایچ او رول پر مامور کرنے پر زور دیا اور کسی بھی ورکر کو مقامی ماہانہ رول پر نہ رکھنے پر زور دیا ،تاکہ ورکروں کو کمپنی میں باقاعدہ ملازمت کے فوائد حاصل ہوںاور زیادہ سے زیادہ فوائد ضلع کے مقامی ورکروں کو دیا جائے۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ افرادی قوت جیسے کہ اعلیٰ ہنر مند،ہنر مند، ینم ہنر مند ،غیر ہنر مند اور دیگر کام جیسے کہ بلنگ ،اکونٹس اور سٹورز کا کام ضلع کشتواڑ کے بیروز گار نوجوانوں کو دیا جائے،کیونکہ ضلع میں کافی افرادی قوت دستیاب ہے۔بیروز گاروں کے اجتماع نے وزیر بجلی سنیل شرما کا پکل ڈول آبی پروجیکٹ کی بھرتی عمل میںمداخلت نہ کرنے کی تنبہیہ کی، جس سے پروجیکٹ بکی کام میں رخنہ پیدا ہوگا۔انہوں نے افقان انفراسٹریکچر سے کشتواڑ قصبہ میں اپنا دفتر قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا، تاکہ ضؒع کے بیروزگاروں کو اپنی ملازمت کے لئے درخواست پیش کرنے میں آسانی ہوکیونکہ موجودہ آفس ڈیم سائٹ کے ممنوع علاقہ میں واقع ہے۔انہوں نے پروجیکٹ کیلئے زمین دینے والوں کے متاثرہ کنبوں میں سے ایک فرد کو مستقل ملازمت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ان بیروز گار نوجوانوںنے ضلع کے بیروز گار نوجوانوں کومتحد رہنے اور ناپاک عزائم سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ،جو مداد خصوصی کے لئے نوجوانوںمیں تفرقہ ڈالنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ جوگیندر بھنڈاری، رنکو سین، غلام حُسین گنائی،انیل شرما ،جعفر بٹ، سردار ست پال سنگھ، اجے شرما ، محمد اشرف گنائی، فاروق لون، طارق پتری ،شنکر سروپ وزیر ، رنجیت شرما ، سرجیت سنگھ بڑھیال ،حفیظ مٹو، سنجے بھگت، راجندر شان و دیگران نے بھی اجتماع سے خطاب کیا ۔