کشتواڑ//کشتواڑ میں پسیاں گر آنے کی ایک تازہ واقعہ میں ایک ٹپر ڈرائیور سجاد حسین ولد غلام حسین رینہ ساکن کو چھال کشتواڑ اس وقت زخمی ہو گیا جب گاڑی نمبر JK06-2355کشتواڑ قصبہ کے قریب چرہار کے مقام پر ایک پسی کی زد میں آ گیا۔حادثہ کے وقت موقعہ پر موجود لوگوں نے زخمی کو فوراً ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کرنے کے کے بعد مزید علاج کیلئے میڈیکل کالج جموں منتقل کردیا۔چشمدید وں کا کہنا ہے کہ ٹپر کریشر سے پتھر لانے کیلئے جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اچانک پسی کے ساتھ ایک چٹان گاڑی پر گری جس کے نتیجہ میں ڈرائیور شید زخمی ہو گیا جب کہ مزدور خوش قسمتی سے بچ گئے۔