کشتواڑ//برفباری کی وجہ سے چھ مہینوں تک بند رہنے کے بعد کشتواڑ۔سنتھن ۔اننت ناگ سڑک کو جمعرات کے روز گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ہلکی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد سنتھن ٹاپ سے گُذر کر کشتواڑ پہنچ گئی۔عام طور سے یہ سڑک نومبر ماہ سے بند ہونے کے بعد اپریل مہینے کے آخر میں گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دی جاتی ہے لیکن امسال سنتھن ٹاپ پر بھاری برفباری کی وجہ سے سڑک کھولنے میں تاخیر ہوئی ۔موسم سرما کے دوران سنتھن ٹاپ پر کافی برف جمع ہوگئی تھی اور متعلقہ محکمہ نے مشینری اور افرادی قوت کا استعمال کرکے اس سڑک کو قابل آمد و رفت بنایا ۔