کشتواڑ//ماہ رمضان کے پیش نظر ضلع کے مین قصبہ کے علاقہ میںاینفورسمینٹ ٹیم نے مارکیٹ چیکنگ منعقد کی۔چیکنگ ٹیم نے گلی سڑی سبزیوں، پھل اور دودھ کو موقعہ پر ہی ضائع کر دیا ۔ ٹیم سے تاجروں سے کہا گیا کہ وہ مطلوبہ اعلیٰ معیار کا خاص خیال رکھیںاور لوگوں سے زیادہ قیمت وصول کرنے سے اجتناب کریں۔ٹیم نے گوشت اور پولٹری دوکانوں کا بھی معاینہ کیا اور مالکان کو حفظان صحت کا خاص خیال رکھنے ،ڈیجٹل ترازو کی مشینیں استعمال کرنے اور سرکار کی جانب سے مقرر کردہ ریٹوں پر پابندی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ٹیم میں تحصیلدار شوکت حیات مٹو، ایس ایچ او سمیر جیلانی، فوڈ سیفٹی افسر رجنی بھگت اور سینٹری انسپکٹر ونود کمار بھی شامل تھے۔