ڈوڈہ //ضلع دوڈہ میں پٹواریوں اور گرداوروں کی ہڑتال ہفتہ کے روز چھٹے دن بھی ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے باہر جاری رہی۔ ہڑتال کی کال ایسو سی ایشن نے سرکار کی جانب سے انکے جائز مطالبات حل نہ کرنے کے پس منظر میں کیا تھا ، جس میں پٹواریوں اور گرداوروں کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی۔ہڑتال سے محکمہ مال کی کارکردگی بُری طرح متاثر ہوئی ۔ڈوڈہ میں احتجاجی پٹواری ڈی سی آفس کمپلیکس میں دھرنے پر بیٹھ گئے۔مقررین نے اس موقعہ پر مبینہ الزام لگایا کہ بار ہا انکے جائز مطالبہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کے بعدکُچھ بھی نہیں کیا گیا ہے،جس کی وجہ سے انہیںاحتجاج کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہے۔احتجاج میں پٹواریوں اور گرداوروں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی پٹواریوں نے سرکار پر انکے مطالبات تسلیم کرنے میںلیت و لعل سے کام لینے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے سرکار سے انکے جائز مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔