کشتواڑ//لوگوں کو ایک صحت مند زندگی کی اہمیت کی جانکاری دینے کے مقصد سے انڈین آرمی کی جانب سے چیرجی،کشتواڑ اور مغل میدان میں صحت و صفائی پر ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔اس لیکچر کا انعقاد لوگوں کی روز مرہ زندگی میں صحت و صفائی کے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس موقعہ پر ایک خوشحال اور صحت مند زندگی گُذارنے کیلئے مقامی لوگوں کو ہاتھ دھونے،صاف پانی پینے اور اچھی صحت و صفائی برقرار رکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب میں46 مقامی لوگوں نے نہایت ہی شان و شوق سے شرکت کی۔یہ پروگرام روز مرہ زندگی میں صحت و صفائی کے معیار کو بلند کرنے کے لئے ایک منفرد کوشش ہے۔مقامی لوگوں نے فوج کی اس پہل کی کافی سراہنا کی اور کہا کہ اس پہل سے یقینی طور انہیں کافی فائدہ ہوگا۔ ادھر نئی نسل کے ذہنوں کو فروغ دینے کیلئے فوج کی جانب سے ضلع کے مغل میدان ہائیر سیکنڈری سکول میں تعلیم کی اہمیت پر ایک توسیعی لیکچر کا انعقاد کیا گیا ، جس میں کل ملا کر 45طلاب نے شرکت کی۔لیکچر کا مقصد اجتماع کو انڈین سسٹم آف ایجوکیشن سے واقف کرانا اور خطہ کے مستقبل میں نبھائے جا رہے کردار سے واقف کرنا تھا ۔اس سے طلاب کی کل ہم ۔تمدنی۔جذباتی،روحانی اور جسمانی ترقی کو فروغ دینا تھا ۔اجتماع نے لیکچر میں جوش و خروش سے شرکت کی ا ور فوج کی جانب سے طلاب کے فوائد کے لئیاس اہم مدعے پر جانکاری دینے کی سراہنا کی۔