ڈوڈہ // جموں و کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم زون بھاگواہ کا ایک اجلاس زیر قیادت صدر کیسری سنگھ و نائب صدر ارشاد شیخ منعقد ہوا ۔اجلاس کا مقصد فورم کے متعدد مسائل پر بحث و مباحثہ کرنا تھا جن میں ایس ایس اے تنخواہ جات کو ڈی لنک کرنا اور ٹرانسفر پالیسی لاگو کرنا شامل تھا ۔اجلاس میں فورم کے آئیندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا ، جس میں سے خصوصی توجہ سرکار کے آر ای ٹی اساتذہ کے تئیں رویہ میں بدلائو لانے پر بھی غور و خوض کیا گیا ۔زونل صدر کیسری سنگھ رانا ،زونل نائب صدر ارشاد شیخ،ڈپٹی سیکرٹری نرائن بھی شامل تھے۔اس موقعہ پر امریک سنگھ، محمد اشرف زرگر، بھارت سنگھ کندا، مشتاق احمد ، محمد امین زرگر، ظفر اللہ خان، منجیت سنگھ اور مظفر احمد بھی شامل تھے۔