گاندربل//بینہ ہامہ گاندربل میں پچھلے دس روز سے تین محلوں میں نصب بجلی ٹرانسفارمر جل کر خاکستر ہوگیا جس کے خلاف درجنوں افراد نے سمبل منیگام بائی پاس پر بنہ ہامہ کے مقام پر ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود کرتے ہوئے احتجاج کیا۔انہوں نے بتایا کہ فضل کالونی اور گرٹہ پورہ دو محلوں کے درمیان میں نصب 63 کلو واٹ بجلی ٹرانسفارمر دس روز سے جل کر محکمہ کے ورک شاپ میں پڑا ہوا ہے اوریہ ٹرانسفارمر بجلی ملازمین کی غفلت شعاری اور لاپرواہی کی بدولت جل گیا کیونکہ کئی ماہ سے ٹرانسفارمر میں موجود تیل گررہا تھا۔ ادھر بنہ ہامہ میں ہی ملک محلہ کا ٹرانسفارمر بھی ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ سے خراب ہوا ہے ۔