کپوارہ//سرحدی تحصیل کرناہ کے شمس بری پہاڑ پر10روز قبل جھڑپ میں جا ں بحق ہوئے پلوامہ اور کولگام سے تعلق رکھنے والے جنگجو ئوںکے افراد خانہ کرناہ پولیس تھانہ میں اپنے لخت جگرو ں کی شناخت کرنے کے بعد پیر کو ضلع مجسٹریٹ کپوارہ سے ملا قی ہوئے اور ان سے قبر کشائی کے لئے با ضابطہ طوراجازت نامہ حاصل کر نے کے لئے درخواست دی ۔جھڑپ کے9روز بعد جب جا ں بحق جنگجوئو ں کی نعشو ں کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تو کولگام کے پاری گام سے تعلق رکھنے والے ایک کنبہ نے دعویٰ کیا کہ ما را گیا ایک جنگجو مدثر ہے جو گزشتہ سال لاپتہ ہو گیا جبکہ لاجورہ پلوامہ کے ایک کنبہ نے بھی دعویٰ کیا کہ اس جھڑپ میں ان کا لخت جگر شیراز احمد شیخ جا ں بحق ہوا ہے ۔دونو ں خاندانوں کے افراد خانہ نے اتوار کو کپوارہ پہنچ کر پولیس سر براہ سے ملا قات کر کے انہیں صورتحال سے آ گاہ کیا جس کے بعد دونو ں کنبو ں کے عزیز وں کو کرناہ روانہ کیا گیا جہا ں انہو ں نے پولیس تھانہ میں موجود مارے گئے جنگجوئو ں کی تصاویر سے انکی شناخت کی ۔ایس ایچ او کرناہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ پولیس نے دونو ں کنبو ں کے افراد خانہ کو قبر کشائی کے لئے با ضابطہ طور رپورٹ بنا کر دی تاکہ ضلع مجسٹریٹ سے اجا زت نامہ حاصل کی جاسکے۔اس حوالہ سے ضلع مجسٹریٹ کپوارہ خالد جہانگیر کا کہنا ہے کہ پلوامہ اور کولگام سے تعلق رکھنے والے دونو ں کنبو ں کے افراد خانہ نے ان سے رابطہ کیا تاہم اس حوالہ سے باضابہ طور پولیس سے رپورٹ طلب کی جائیگی جس کے بعد تمام قانونی لوازمات پورا کر کے قبر کشائی کی اجازت دی جائے گی ۔