سرینگر//کئی وفودکل یہاں وزیر خزانہ ، محنت و روزگار سید محمد الطاف بخاری سے ملاقی ہوئے اور انہیں عوامی مفاد سے متعلق کئی معاملات سے آگاہ کیا۔جنرل لائن ٹیچرس فورم جن کی قیادت انور حسین وانی کر رہے تھے وزیر سے ملے اور انہیں اساتذہ کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ایس ایس اے کے تحت تعینات کئے گئے اساتذہ کے تنخواہوں میں بہتری لانے میں مداخلت کرنے کی درخواست کی۔اکائونٹس محکمہ نان گزیٹیڈ ملازمین کی ایک ڈیلی گیشن وزیر موصوف سے ملاقی ہوا اور ان کے ساتھ اپنے درپیش مسائل پر سیر حاصل بحث کی۔ ڈیلی گیشن نے کیڈر کا جائزہ لینے ، پے اناملی اور پروموشن کوٹا میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ آر ٹی او کنسلنٹنٹس کی ایک ڈیلی گیشن الطاف بخاری سے ملاقی ہوا اور ان کے شکایات کا ازالہ کرنے کی درخواست کی۔