سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بدھ کو ایک سکول کے اندر ہوئے پُر اسرار دھماکے میں کم سے کم 28بچے زخمی ہوگئے.
یہ دھماکہ نارہ بل، کاکا پورہ نامی گائوں میں ہوا جہاں ایک پرائیویٹ سکول کے اندر بچے سرمائی ٹیوشن لینے میں مصروف تھے ۔
کا کا پورہ پی ایچ سی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر واحد کے مطابق چودہ زخمی بچوں کو اُن کے ہاں لایا گیا جن میں سے تین کو سرینگر منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ گیارہ زخمیوں کو پانپور کے سب ڈسٹرکٹ ا سپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق تین مزید زخمیوں کو ضلع اسپتال پلوامہ پہنچایا گیا ہے۔