ترال // ترال کے ایک مضافاتی علاقے میں مھکمہ بجلی کے ایک ڈیلی ویجر کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زخمی کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ 35سالہ لطیف احمد گنائی ولد محمد جبار گنائی ساکن نوپورہ املر ترال گھر کے باہر کھڑا تھا جس کے دوران شام دیر گئے نامعلوم مسلھ افراد نے اسکی ٹانگوں میں گولیاں ماردیں اور فرار ہوئے۔اسے فوری طور پر پہلے ترال اور بعد میں سرینگر منتقل کردیا گیا۔