نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لیتہ پورہ حملہ کے پیش نظر اپنا دورہ بہار منسوخ کردیا ہے اور وہ ممکنہ طور پر آج وادی پہنچ رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو سی آر پی ایف قافلے پر عسکری حملے کے بعد ریاست کے گورنر ایس پی ملک کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ریاست کی صورتحال کا جائزہ لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمعہ کو بہار میں اپنی تمام سیاسی سرگرمیوں کو بھی منسوخ کیا اور ممکنہ طور وہ جمعہ کو وادی پہنچے گے۔ وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ راج ناتھ سنگھ نے مرکزی داخلہ سیکریٹری راجیو گابا اور سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل آر آر بھٹناگر کیساتھ بھی بات کرتے ہوئے انہیں ضروری ہدایات دیں۔راج ناتھ سنگھ نے سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا’’ پلوامہ میں سی آر پی ایف پر آج کا حملہ انتہائی دردناک اور پریشان کن ہیں،اور میں ہر ایک اس سی آر پی ایف اہلکار جس نے قوم کی خدمات میں اپنی زندگی قربان کی،کے سامنے سرنگو ںہوں،جبکہ زخمیوں کی فوری شفا یابی کیلئے بھی دعا گو ہو۔‘‘راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ پاکستان کی کرتوت ہے ، میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کا بدلہ لیا جائے گا۔