سرینگر//محکمہ امورصارفین و تقسیم کاری کے انفورسمنٹ ونگ نے شہر کے متعدد علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ کی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔ انفوسمنٹ ونگ نے لالچوک میں واقع فوڈ سٹریٹ کا معائنہ کیا اور ناقص اشیائے خوردنی فروخت کرنے پر جرمانہ عائد کیا۔ ٹیم نے لالچوک میں واقع متعدد ہوٹلوں کا بھی معائنہ کیا اورکھانے پینے چیزوں کو باریک بینی کے ساتھ چیک کیا اور قصور وار ہوٹل مالکان پر جرمانہ عائد کیا اور ہدایات دیں کہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق کھانے پینی چیزو ں کو فروخت کیا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق ٹیم نے لالچوک میں مٹھائی فروخت کرنے والی معروف دکان پر جاکر مختلف قسم کے مٹھایوں کوچیک کیا اور ان کو موقع پہ اس بات کی ہدایات دی کہ محکمہ امورصارفین سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عمل کیا جائے ۔چکنگ کی دوران محکمہ امورصارفین و تقسیم قاری کی ای ڈی انفورسمنٹ مشتاق احمد وانی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ڈائریکٹر بشیر احمد بٹ کی ہدایات پہ ہی محکمہ انفورسمنٹ ونگ کئی مہینوں نے سرگرم عمل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو صاف ستھرا اور سرکاری قیمتوں پر کھانے پینے کے چیزیں ملنی چاہئے اورانفورسمنٹ ونگ کی ٹیم رزوزانہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کا موقع پہ ہی جرمانہ کیا جاتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اسی مہم کے تحت ہم نے شہر کے لالچوک میں متعدد ہوٹلوں و دبرفی بیجنے والے دوکانوں کا معائنہ کیا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر موقع پر ہی جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوںنے شہر سرینگر کے لوگوں سے اپیل کی کہ جہاں پر بھی انہیں لگ رہا ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں کو سرکاری نرخ نامے پرفروخت نہیں کیاجارہاہے ، وہ ہمارے محکمہ کے ٹول فری نمبر یا دفتر پر اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں تاکہ گرافروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔