نوشہرہ دریا سے لاش نکالی لی گئی
رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ دریا سے ایک خانہ بدوش کی لاش کو انتظامیہ کی جانب سے باہر نکال دیا گیا ہے ۔اس سے قبل 34سالہ محمد سلیم ولد محمد بشیر سکنہ تریاٹھ دریا میں ڈوب گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت واقعہ ہو گئی تھی ۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص مناور دیا میں ڈوب گیا تھا تاہم اس کے ساتھیوں و لواحقین کی جانب سے شور مچانے کے بعد مذکورہ شخص کی تلاش شروع کر دی گئی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ لاش کو باہر نکالنے کے بعد اس سلسلہ میں تمام قانونی لورزامات مکمل کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
مشتاق انقلابی کی الدہ کا انتقال
سیاسی و سماجی شخصیا ت کا اظہار افسوس
محمد بشارت
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ کی پنچایت ریحان میں ایس ٹی مورچہ کے قومی سیکریٹری مشتاق انقلابی کی والدہ انتقال کر گئی ہیں ۔ان کی عمر لگ بھگ 70برس تھی جبکہ مرحومہ ایک نیک سیرت خاتون تھیں ۔ان کی وفات پر بھاجپا کے سنیئر لیڈر محمد اقبال ملک ،ماسٹر دیو راج شرما ،راج محمد راتھر ،پرویذ ملک ،شفیق ودیگران کے علاوہ کئی سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گائوں ریحان میں داد کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
بٹھنڈی سے موٹر سائیکل چوری
جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے بالا کوٹ علاقہ کے رہائشی سید ذوالقرنین کی ایک موٹر سائیکل جموں کے بٹھنڈی علاقہ سے چوری ہو گئی ہے جبکہ اس سلسلہ میں نروال پولیس سٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی گئی ہے ۔موٹر سائیکل کے مالک نے بتایا نہ انہوں نے بٹھنڈی علاقہ میں اپنے رہائش گاہ کے قریب موٹر سائیکل زیر نمبر JK02BX-9644چوری کر لی گئی ہے جبکہ اس سلسلہ میں انہوں نے شکایت درج کروائی ہے ۔مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گھروں سے اس طرح گاڑیوں کا چوری ہونا ایک پیچیدہ معاملہ ہے ۔انہوں نے پولیس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چوروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
سندر بنی میں خاتون کی مبینہ خود کشی
رمیش کیسر
نوشہرہ //راجوری ضلع کے سندر بنی علاقہ میں بی ایس ایف کے انسپکٹر رینک کے ایک آفیسر کی بیوی کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ۔خاتون کی شناخت سنجو بالا زوجہ انسپکٹر کرم ویر کے طورپر ہوئی ہے ۔آفیسر سندر بنی علاقہ میں ڈیوٹی کے سلسلہ میں تعینات ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں بتایا کہ مرحومہ کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بی ایس ایف اہلکار سندر بنی میں تعینات ہے جہاں پر سرکاری کوارٹر میں اس کی بیوی کی لاش ملنے کے بعد پولیس کو جانکاری فراہم کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقعہ پر جا کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اس سلسلہ میں قانونی کارروائی مکمل کی ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔
۔ 3کلو میٹر سڑک 10برسوں میں مکمل نہیں ہوسکی
۔1ہزار سے زائد آبادی متاثر ،سڑک کا حلیہ ہی تبدیل کردیاگیا
جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی پنچایت کانگڑھ گلہوتہ میں محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے 10برسوں میں محض 3کلو میٹر سڑک بھی مکمل نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے مذکورہ علاقہ کی 1ہزار سے زائد آبادی متاثر ہو رہی ہے ۔مکینوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہائے کہاکہ ہائی سکول کیری تا محلہ قریشیاں 3کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا کام 2010میں شروع کیا گیا تھا لیکن صرف کٹائی کے بعد پروجیکٹ کو ہی چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کٹائی والی جگہ اب ایک عام راستہ بن چکی ہے جبکہ مقامی لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔مکینوں نے محکمہ تعمیرات عامہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ نے فنڈز ہڑپنے کیلئے صرف زمینی کٹائی کی جس کے بعد پروجیکٹ کو پوری طرح سے چھوڑ ہی دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس جدید دور میں بھی وہ مریضوں کو کئی کلو میٹر تک چارپائیوں پر اٹھا کر سڑک تک منتقل کرتے ہیں جبکہ مقامی سطح پر شروع کر دہ پروجیکٹ 10برسوں بعد مکمل ہونے کے بجائے ٹھپ ہی پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے اب و اپنی زمینوں میں ٹریکٹر بھی نہیں لے جاسکتے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پروجیکٹ کو جلدازجلد مکمل کرنے کیساتھ ساتھ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے خرچ کئے گئے فنڈز کا معائینہ کیاجائے۔