ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں آج کوؤڈ 19 کے 41 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 4 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ڈوڈہ، ٹھاٹھری و گندوہ میں 41 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں اور اسطرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 181 پہنچ گئی ہے وہیں چار مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس دوران سیول سوسائٹی نے بیرونی ریاستوں سے آرہے لوگوں کی باقاعدہ جانچ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز درجنوں افراد جموں و کشمیر کے باہر سے ڈوڈہ ضلع میں داخل ہو رہے ہیں تاہم ان کی طبی جانچ نہیں ہورہی ہے جس کے نتیجے میں کورونا وائرس معاملات میں اضافہ ہونے کا خطرہ ہیْمقامی لوگوں نے انتظامیہ سے باہر سے آرہے سبھی لوگوں کا ٹیسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔