سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر میں ضلعی سطح پر ترقیاتی و دیگر معاملات کی نگرانی کیلئے انتظامی سیکریٹریوں کو ان اضلاع کیلئے انچارج سیکریٹریوں کے طور پر نامزد کیا۔بدھ کو جاری سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا’’ سرکاری حکم نامہ 847-GAD of 2020 محرر 10 ستمبر2020کے تناظر میںعمومی انتظامی محکمہ کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ فائنانشل کمشنر خزانہ ڈاکٹر ارن کمار مہتہ سرینگر کی کمان سنبھال گے،اور فائناشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈلو کو اننت ناگ کی ذمہ داری سونپی گئی جبکہ سیکریٹری سیاحت سرمد حفیظ کو کپوارہ کا چارج تفویض کیا گیا ہے۔آرڈر کے مطابق محکمہ آفات سماویٰ منیجمنٹ،ریلیف و باز آبادکاری کے سیکریٹری سمرن دیپ سنگھ کو کولگام،محکمہ سماجی بہبود کی سیکریٹری شیتل نندا کو گاندربل،محکمہ صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکریٹری رنجن ٹھاکر کو شوپیاں کی ذمہ داری سونپی گئی۔ وسطی ضلع بڈگام کی ذمہ داری محکمہ شہری ترقی و مکانات کے پرنسپل سیکریٹری دھیرج گپتا کو دی گئی جبکہ زراعی پیدوار و بہبود کسان محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری نوین کمار چودھری کو بارہمولہ کا چارج تفویض کیا گیا اور محکمہ بجلی کے پرنسپل سیکریٹری روہت کنسل کو پلوامہ کی ذمہ داری تفویض کرنے کے علاوہ فروغ ہنر محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون کو ضلع بانڈی پورہ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ پرنسپل سیکریٹری امور داخلہ شالین کابرا کو ریاسی، دیہی ترقی و پنچایتی راج محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری بیوپل پاٹھک کو ادھمپور، ،محکمہ تعمیرات عامہ کے پرنسپل سیکریٹری شلندر کمار، محکمہ عمومی انتظامی کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کو کھٹوعہ، محکمہ جنگلات و ماحولیات کے کمشنر سیکریٹری سنجیو ورما کو راجوری۔محکمہ تعلیم کے انتظامی سیکریٹری بی کے سنگھ کو کشتواڑ، محکمہ جل شکتی کے کمشنر سیکریٹری ایم راجو کو جموں، محکمہ قبائلی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر شاہد چودھری کو پونچھ۔محکمہ اعلیٰ تعلیم کی سیکریٹری شوشیما چوہان کو سامبا اور محکمہ شہری رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے کمشنر سیکریٹری زبیر احمد کو رام بن اضلاع کی ذمہ داری سونپی گئی۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری جموں ضلع کیلئے منصوبہ بندی عمل کی نگرانی کریں گے۔