منجا کوٹ //منجا کوٹ میں فوج نے پنچایتی اراکین اور سابقہ فوجیوں کا اجلاس منعقد کیا ۔اس پروگرام میں پنچایتی اراکین کیساتھ ساتھ سبکدوش فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس دوران فوجی آفیسران نے سابقہ فوجیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی جبکہ ان کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ فوج سابقہ فوجیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے سابقہ فوجیوں کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ سکیموں کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ ان سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔فوجی آفیسران نے پنچایتی اراکین پر زور یتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ کے سلسلہ میں عوام کو بیدارکرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں تاکہ وائر س کے مزید پھیلائو کو کم کیاجاسکے ۔