جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں اِنتظامیہ کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سپر سپیشلٹی ہسپتال جموں کو ریاستی کینسر انسٹی چیوٹ کے لئے 196 اَسامیاں معرض وجود میں لانے کے لئے محکمہ صحت و طبی تعلیم کی تجویز کو منظوری دی ۔ نئی اَسامیاں کینسر ٹریٹمنٹ اِنسٹی چیوٹ کے فیکلٹی ، ٹیکنیکل ، پیرا میڈیکل اور اِنتظامی عملے کی ضرورت کو مناسب طریقے سے پورا کرنے کے لئے تشکیل دی گئی ہیں۔ کینسر دیکھ ریکھ کی سہولیات کو تقویت دینے کے لئے مرکزی معاونت والی سکیم کینسر ، ذیابیطس ، سی وی ڈی اور سٹروک (این پی سی ڈی سی ایس) کی روکتھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام کے تحت 120 کروڑ کی تخمینی لاگت سے سٹیٹ کینسر انسٹی چیوٹ قائم کیا جارہا ہے۔ایس سی آئی کینسر سے وابستہ علاج کے لئے ایک بہترین انسٹی چیوٹ کی حیثیت سے کام کرے گا ۔یہ جموں و کشمیر میں علاج کی افادیت کو بڑھانے کے لئے دور رَسائی خدمات ، تشخیص اور حوالہ علاج معالجے ، علاج پروٹوکول تیار کرنے اور کینسر کی تحقیقات بھی کام کرے گا۔ کونسل کی میٹنگ میں محکمہ صحت و طبی تعلیم کے ذیلی سینٹر مروتھی کو نیو ٹائم پرائمری ہیلتھ سینٹر(این ٹی پی ایچ سی) میں اَپ گریڈ کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی۔ اِس فیصلے سے ضلع اودھمپور کی تحصیل چننئی میں مروتھی کے دُور دراز علاقوں میں صحت سہولیات کو تقویت ملے گی۔ طبی سہولیات کو مزید تقویت دینے کے لئے میڈیکل آفیسر ، جونیئر فارماسسٹ ، ایف ایم پی ایچ ڈبلیو ، نرسنگ آرڈرلی اور آفس ہیلپ کے 5 اِضافی اَسامیوں کے قیام کی بھی منظوری دی۔ میٹنگ میں آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایمز وِجے پور کی حدود میں ندی دیوک پر حفاظتی بنڈ کی تعمیر کو منظوری دی۔سیلاب سے بچاؤ کے منصوبے کا تخمینہ لگ بھگ27.90 کروڑ لاگت دو سال میں مکمل ہوگا اور سیلابی صورت میں ایمز کے بنیادی ڈھانچے کو نقصانات سے بچائے گا۔تحفظاتی کاموں میں ریلوے برج اور این ایچ پُل (650 میٹر) کے درمیان سیلاب سے بچاؤ کے کام شامل ہیں اور وِلیج تارا پور تک این ایچ پُل کے نیچے بہاؤ (2.22 کلومیٹر) کے علاوہ دریا دیوک کے بائیں اور دائیں کنارے میں 12 میٹر اسپراور3 موڑ چینلوں کی تعمیر شامل ہوں گے۔ میٹنگ میں محکمہ صحت و طبی تعلیم کو اِنڈین سسٹم آف میڈیسن کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے 27 کنال اراضی کی منتقلی کی منظوری دی۔اِنتظامی کونسل نے پلوامہ اور بارہمولہ میں بالترتیب 50 بستروں والاآیوش ہسپتال قائم کرنے کے لئے 11 کنال اور 16 کنال کی اراضی کو منتقل کرنے کی منظوری دی۔
ایل جی کی انڈین ریڈ کراس اَفسران اور رضاکاروں سے میٹنگ
نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ورچول طریقہ کار کے ذریعہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی جموں و کشمیر کے عہدیداروں اور رضاکاروں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ ۔ انہوں نے ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے اور کووڈ وباء کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے ان کے تعاون کی اپیل کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ باہمی تعاون کی کوششوں سے ہم وبائی امراض میں مبتلاء افراد کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ کورونا وائیرس کی دوسری لہر کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر نے آئی آر سی ایس سے کہا کہ وہ اپنی انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں جاری رکھیں اور لوگوں خصوصاً دور دراز علاقوں میں رہنے والے ضرورتمندوں تک ضروری اشیاء کھانا ، طبی امداد اور دیگر اشیاء فراہم کرنے میں انتظامیہ کی مدد کریں ۔ کووڈ وبائی امور کے حوالے سے معلومات کے پھیلاؤ پر زور دیتے ہوئیانہوں نے رضا کاروں سے کہا کہ لوگوں کو کووڈ کے تمام رہنما خطوط کے بارے میں آگاہ کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے لوگ غلط فہمی پھیلا رہے ہیں جن کا حقائق سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ قبل ازیں آنریری جنرل سیکرٹری انڈین ریڈ کراس سوسائیٹی جے اینڈ کے کفایت حسین رضوی نے کووڈ کی وبائی امراض کے دوران آئی آر سی ایس کے ذریعہ کی جا رہی سرگرمیوں کے بارے میں ایک مختصر رپورٹ پیش کی ۔