سرینگر// کشمیریونیورسٹی کی انتظامیہ نے اپنے مرکزی کیمپس واقع حضرتبل سرینگر کو 2 مئی تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔کیمپس میں کورونا کے 25 سے زیادہ مثبت معاملات درج ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اس کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا ہے۔ یونیورسٹی رجسٹرر ڈاکٹر نثار احمد میر کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر ، سینی ٹیشن ونگ، لینڈ سکیکپ ڈویژن، یونیورسٹی کنسٹرکشن ڈویژن، پراکٹریل ونگ سمیت یونیورسٹی کا لازمی خدمات عملہ اپنے فرائض انجام دیتا رہے گا۔مرکزی کیمپس کو 2 مئی تک بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے مرکزی کیمپس کے انتظامی یونٹوں کو 3 مئی سے فعال بنانے کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی ہے۔