کوٹرنکہ //جامع مسجد کوٹرنکہ میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے نمازیوں کو مشکلا ت کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مکینوں نے محکمہ آب رسانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ رمضان ماہ میں بھی محکمہ نمازیوں کو پانی فراہم نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے ان کو اس مشکل وقت میں مسائل درپیش ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نمازیوں کو وضو کرنے کیلئے ایک کلو میٹر تک کا پیدل سفرکرنا پڑتا ہے جوکہ ایک مشکل عمل ہے ۔مقامی معززین نے کہاکہ اس وقت پانی کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ جل شکتی کے ملازمین اس طرف کوئی دھیان ہی نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے نمازیوں کی مشکلات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مشکل کو دیکھتے ہوئے فوج نے ایک پانی کا ٹینک فراہم کیا ہے ۔مکینوں نے ڈی سی راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کو متحرک کیا جائے تاکہ رمضان میں ان کی سپلائی بحال ہو سکے ۔