پونچھ//ٹریفک پولیس کی جانب سے پونچھ میں مختلف مقامات پر غلط پارک کی گئی گاڑیوں کے ٹائروں سے ہوا نکال کر کاروائی کی گئی۔ایس او یونس خان کی قیادت میں بس اڈہ پونچھ، باغ ڈیوڈی، عید گاہ چوک اورناخواں والی سڑک پر غلط پارکنگ کرنے والوں کو خلاف کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف چالان کاٹے گئے بلکہ پولیس نے ان گاڑیوں کے ٹائروں کی ہوا نکال کرمالکوں کو سزا دی اور دوبار غلط پارکنگ نہ کرنے کو کہا۔ایس او یونس خان نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بارہا لوگوں کو انتباہ دے کر چھوڑ دیا جاتا تھا لیکن لوگ اس کا غلط فائدہ اٹھا کر دوسرے روز پھر غلط پارکنگ کر دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ غلط پارکنگ کرنے
والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران انہوں نے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی۔