نئی دلی //گجرات میں واقع جونا گڑھ کے ضلع کیشود بلدیہ کے زیر انتظام ششمان گھاٹ میں پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران لاشوں کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے کیشود کے مسلمانوں نے خیر سگالی کے طور پر قبرستان کو تین ٹریکٹر لکڑی عطیہ کیا ہے۔ تاکہ شمشان گھاٹ میں لاشوں کو جلاتے وقت کسی بھی طرح سے لکڑی کی کمی نہ ہو۔کیشود بلدیہ کے چیف آفسر پرتھیو پرمار کے مطابق شمشان گھاٹ میں عام طور پر روزانہ دو لاشوں کو جلایا جاتا ہے، لیکن گذشتہ ایک ماہ سے آٹھ سے 10 لاشوں کو یہاں جلایا جارہا ہے‘‘۔ سنہ2011 کی مردم شماری کے مطابق کیشود قصبے کی آبادی 76,000 ہے۔چیف آفیسر نے بتایا کہ کیشود قصبے کے رہائشیوں کے علاوہ کیشود کے آس پاس کے دیہاتوں کے لوگ بلدیہ کے زیر انتظام چلائے جانے والے شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کرتے ہیں۔