سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامیہ نے جموں کشمیر سیول سروسز غیر مرکزیت و بھرتی ایکٹ 2010 میں ترمیم کی ہے۔ انتظامیہ نے جمعہ کے روز صحت ومیڈیکل ایجوکیشن محکمہ کی طرف سے تدریسی انتظامات کے تحت گزیٹیڈ سطح کی اسامیوں کو جموں کشمیر سیول سروسز غیر مرکزیت و بھرتی ایکٹ 2010 سے باہر رکھنے کے عمل میں ترمیم کی۔ بھرتی ایکٹ 2010 کے دفعہ3کی شق2کے تحت حاصل اختیارات کے تحت جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر صحت ومیڈیکل ایجوکیشن محکمہ کی طرف سے تدریسی انتظامات کے تحت گزیٹیڈ سطح کی اسامیوں کو جموں کشمیر سیول سروسز غیر مرکزیت و بھرتی ایکٹ 2010 سے باہر رکھنے کے عمل میں ترمیم کرتے ہیں، لیکن یہ ترمیم مارچ 2022تک ہی قابل عمل رہے گی۔‘‘