مینڈھر //بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز خان نے مینڈھر قصبہ کا معائینہ کیا جبکہ اس دوران ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔اس مہم کے دوران بلاک میڈیکل آفیسر کے ہمراہ دیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔کارروائی کے دوران قصبہ میں بغیر ماسک اور صحیح طریقہ سے ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں پر 6100روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔اس دوران آفیسر موصوف نے کہاکہ اس وقت پورے ملک میں کووڈ کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کئی شہروں میں حالات انتہائی پیچیدہ ہو گے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی لوگوں کی جانب سے کووڈ ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا ہے جو کہ تشویش ناک عمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔