نئی دہلی //کورونا وائرس کی دوسری لہر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ کرونا کا بڑھتا ہوا گراف دکھا رہا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال بے قابو ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا کے نئے کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد ایک کروڑ 91 لاکھ 64 ہزار 969 ہوگئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کے کورونا وائرس کے انفیکشن کے9934لاکھ ایک ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3523 افراد کی موت ہوئی ۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 1 کروڑ 56 لاکھ 84 ہزار 406 افرادصحت یاب ہوئے ہیں ، جبکہ اس وقت کورونا کے 32 لاکھ 68 ہزار 710 ایکٹیو کیس ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 853 ہوگئی ہے۔