اوڑی // سرحدی قصبہ اوڑی کے سلطان ڈھکی نامی گائوں میں گزشتہ ایک سال سے ساڑھے تین کلو میٹر سڑک تعمیر نہ ہونے کے سبب لوگوں میں متعلقہ محکمہ کے تئیں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے گزشتہ سال مارچ میں دھنی مار علاقے تک ساڑھے تین کلو میٹر رابطہ سڑک پر تعمیری کام شروع کیا لیکن ابھی تک یہ سڑک تشنہ تکمیل ہے۔ لوگوں کے مطابق ابھی تک صرف دو کلومیٹر ہی مکمل ہیں اور جگہ جگہ زمین کی کٹائی کر کے لوگوں کو پریشانیوں میں مبتلا کردیاکیونکہ حفاظتی بند تعمیر نہیںکئے گئے ۔انہوں نے کہا کہاراضی مالکان کو معاوضہ بھی فرہم نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر چہ انہوں نے معاملہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے افسران کی نوٹس میں کئی بار لایا مگر کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔لوگوں نے اس سلسلے میںلیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔