راجوری //جموں وکشمیر پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔راجوری میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی راجوری شیما این قصاب نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ و ہ عائد پابندی پر عمل کریں جبکہ ایمرجنسی میں ہی گھروں سے باہر آئیں ۔انہوں نے کہاکہ ہر ایک فرد کو چاہئے کہ وہ ماسک و دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ وائرس کے پھیلا ئو کو کم کیاجاسکے ۔موصوفہ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی ہی طرح راجوری میں بھی کوڈ کیسوں میں مسلسل اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے جوکہ باعث تشویش ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وائرس کے پھیلا ئو کو کم کرنے کیلئے ڈبل ماسک کا استعمال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس وبا سے بچایا جاسکے ۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ایس پی راجوری ،ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجوری ودیگر پولیس آفیسران بھی موجو دتھے ۔