گول//سنگلدان بلاک میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے کاغذات کو آن لائن کرنے کی غرض سے قریباً دو سال قبل لوگوں سے جاب کارڈ و دیگر کاغذات جمع کرنے کو کہا تھا اور آج پھر سے محکمہ ان لوگوں سے جاب کارڈ مانگ رہا ہے اگر چہ دوسال قبل ہی محکمہ لوگوں سے جاب کارڈ لے چکا ہے ۔ ٹھٹھارکہ پنچایت کے لوگوں جن میں فرید گل گنائی،ظریفہ بانو، لال دین، بشیر احمد ، غلام علی ، عبدالرشید ، لال دین، محمدیوسف، لال دین، صدام حسین، عابد حسین ،الطاف حسین انصار حسین ، انشاء حسین، شوکت حکام، شبیر حجام، بشیر حجام، روشن دین، گاما گوجر، محمد علی اور نذیر احمد ودیگر لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دوسال قبل محکمہ نے یہ کہہ کر ہم سے جاب کارڈ کی اصل کاپیاں ، راشن کارڈ و دیگر کاغذات اس غرض سے مانگاکہا آپ کے یہ کاغذات آن لائن ہوجائیں گے اورآپ کو محکمہ کی جانب سے دی جانے والی اسکیمیں ملیں گیں ۔ لوگوں نے کہا کہ آج تک کوئی اسکیم محکمہ کی جانب سے نہیں ملی اور آج ہم اُس وقت حیران ہو گئے جب محکمہ ہم سے دوبارہ جاب کارڈ مانگ رہا ہے اورجب ہم نے ان محکمہ کے لوگوں سے کہاکہ آپ کے جاب کارڈ گم ہو گئے ہیں ۔لوگوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک خبر ہے کہ محکمہ نے کس طرح کی لا پروائی کی اور لوگوں کے جاب کارڈ گم کر دئے اور انتظامیہ اور ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن ، اے سی ڈی رام بن سے مطالبہ کیا کہ ہمیں جاب کارڈ دئے جائیں اور محکمہ کے خلاف کاروائی کی جائے کہ کس طرح سے لا پروائی برتی او ر لوگوں کے یہ جاب کارڈ گم کر دئے ۔