مینڈھر //لو پیڈ ایمپلائی ایسوسی ایشن کے اراکین نے سنیئر لیڈر اور ایسوسی ایشن کیساتھ منسلک مرحومہ زاہدہ صابر کے گھر جا کر ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا جس میں مکینوں نے بھی شرکت کی ۔لو پیڈ ایمپلائی ایسوسی ایشن کے صدر رشید مغل کی قیادت میں منعقد ہ اجلاس کے دوران اراکین نے مرحومہ کی جانب سے انجام دی گئی خدمات کی تعریف کی ۔انہوں نے کہاکہ مرحومہ نے غریب بچوں کی پڑھائی کیساتھ ساتھ ان کی مالی معاونت کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔اپنے خطاب میں رشید مغل نے کہاکہ مرحومہ زاہدہ صابر کی جانب سے انجام دی گئی خدمات کو ہمیشہ کیلئے یا د رکھا جائے گا ۔ان کے علاوہ بولنے والوں میں چوہدری محمد صادق ،ٹیچر ایسوسی ایشن منکوٹ کے صدر،محمود خان ،سبکدوش پرنسپل محمد اسلم خان ،زونل ایجوکیشن آفیسر ہرنی ودیگر ان نے بھی مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ۔