راجوری // جموں وکشمیر پولیس او ر عوام کے مابین آپسی تال میل کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں راجوری ضلع میں متعدد پولیس پبلک اجلاس منعقد ہوئے جن میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھل اور کوٹرنکہ کیساتھ ساتھ منجا کوٹ ودیگر علاقوں میں پولیس آفیسران کی قیادت میں اجلاس منعقد کئے گئے ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ منجا کو ٹ میں ایس ڈی پی او کی قیادت میں اجلاس منعقدکیا گیا جبکہ اس موقعہ پر ایس ایچ او ودیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔اس کے علاوہ نوشہرہ میں ایس ڈی پی او کی قیادت میں عوامی اجلاس منعقد کیا گیا جبکہ تھنہ منڈی ،تریاٹھ اور شاہدرہ شریف میں بھی پولیس کی جانب سے اجلاس منعقد کئے گئے ہیں ۔ان اجلاسوں میں مکینوں کیساتھ ساتھ پنچایتی اراکین نے بھی شرکت کی ۔پولیس آفیسران نے اس دوران عوامی مسائل کا بغور جائزہ لیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی جائز مانگوں کے سلسلہ میں متعلقہ آفیسران کیساتھ بات چیت کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ عام لوگوں کو چاہئے کہ وہ پولیس کے ساتھ اشتراک کیساتھ کام کریں تاکہ سماجی برائیوں کو ختم کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی کاموں میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔