نئی دہلی //ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر ویربھدرا سنگھ کا 87 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ وہ ایک طویل عرضہ سے بیمار تھے۔ آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جانک راج ، آئی جی ایم سی ، شملہ نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ صبح 4 بجے کے قریب متعدد عضاء کی ناکامی کی وجہ سے ویر بھدرا سنگھ کی موت ہوگئی۔ اس سے قبل ویربھدرا سنگھ بھی کورونا میں مبتلا تھے۔ویربھدرا سنگھ کو کورونا ہونے کے بعد 13 اپریل کو میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کورونا سے ابھرنے کے بعد انہیں اسپتال سے دسچارج کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہونی شروع ہوگئی۔ کچھ دن پہلے اسے آئی جی ایم سی میں داخل کرایا گیا تھا۔سابق وزیراعلیٰ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ پچھلے دو دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ ویربھدرا سنگھ 6 بار ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔
وزیرعظم ،صدر ، سونیا ، راہل اور پرینکا کا اظہار رنچ
نئی دہلی // (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی،صدر رام ناتھ کوونداور سونیا گاندھی سمیت کانگریس کے سبھی لیڈران نے ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر رہنما ویربھدرسنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مودی نے جمعرات کو ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا ’’مسٹر ویربھدراسنگھ جی کا طویل سیاسی کیریئر رہا۔ وہ ایک بہت ہی تجربہ کار رہنما اور منتظم تھے۔ انہوں نے ہماچل پردیش میں مرکزی کردار ادا کیا اور ریاست کے لوگوں کی خدمت کی۔صدر رام ناتھ کووند نے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ۔