سرینگر//بھارت نے گزشتہ ماہ لاہور میں ہوئے بم دھماکہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے میںپاکستانی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باگچی نے کہا کہ پاکستان کیلئے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کہ وہ بھارت کیخلاف بے بنیاد پروپگنڈہ کررہا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کو اپنے گھر کو ٹھیک کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور اپنی زمین سے پنپ رہی تخریب کاری کیخلاف کارروائی کرے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان میں تخریب کاری سے متعلق اعتباریت عالمی برادری اچھی طرح واقف ہے۔ اتوار کو پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے لاہور میں حافظ سعید کے گھر کے باہر ہوئے بم دھماکہ کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہونے کی بات کہی تھی۔ 2008ممبئی میں ہوئے تخریب کاری کے حملہ میں حافظ سعیدسرغنہ ہے اور وہ ممنوعہ جماعت الدعوی کا سربراہ ہے۔ لاہور بم دھماکہ میں3شہری ہلاک جبکہ 24زخمی ہوئے تھے۔